(ویب ڈیسک ) ذرائع کے مطابق راولپنڈی ہولی فیملی اسپتال کی ایمبولینس اڈیالہ جیل پہنچ گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایمبولینس میں مختلف ادویات،میڈیکل ایکوپمنٹ لایا گیا، ایمبولینس گیٹ 5 سے اڈیالہ جیل کے اندر بجھوا دی گئی، ایمبولینس میں آنکھوں کے معائنہ کے طبی آلات میں موجود تھے۔
ذرائع کے مطابق بانی کے طبی معائنہ کے لئے ڈاکٹروں کی جیل آمد بھی آج متوقع ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ راولپنڈی ہولی فیملی اسپتال کے ڈاکٹر رفیق بھی اڈیالہ جیل پہنچ گئے۔
دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے طبی معائنے کے لئے اسلام آباد کے بہترین ہسپتالوں کے بہترین ڈاکٹروں پر مشتمل میڈیکل ٹیم پی ٹی آئی کی قیادت کی نمائندگی کے لیے جیل میں ڈھائی بجے سے منتظر ہے۔ لیکن حکومت کی دعوت اور کافی انتظار کے باوجود تحریک انصاف کا کوئی بھی رہنما بانی پی ٹی آئی کے چیک اپ میں شرکت کے لیے جیل نہیں پہنچا۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ اگر کوئی بھی رہنما ہسپتال نہیں پہنچا تو چیک اپ شروع کر دیا جائے گا۔