(ویب ڈیسک ) ذرائع کے مطابق ڈاکٹروں کی ٹیم اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہو گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کااڈیالہ جیل میں طبی معائنہ مکمل کرلیا گیا ہے۔ڈاکٹروں کی ٹیم اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہو گئی،ٹیکنیشن بھی 5رکنی ڈاکٹروں کی ٹیم کے ہمراہ تھے۔
ذرائع کے مطابق ڈاکٹر اپنی رپورٹ مکمل کرکےحکومت کے حوالے کریں گے،ڈاکٹروں نے تقریبا ایک گھنٹہ تک اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کا طبی معائنہ کیا۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ ڈاکٹروں کی ٹیم میں ڈاکٹر رفاق،ڈاکٹر سکندر،ڈاکٹرعارف بھی شامل تھے۔