(ویب ڈیسک ) امریکاکے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں شرکت کیلئے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کو دعوت نامہ موصول ہوگیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری آئند چند دنوں میں امریکا روانہ ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق بلاول واشنگٹن میں ٹرمپ کی حلف برداری اور دیگر تقاریب میں شرکت کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری کو ذاتی حیثیت میں دعوت دی گئی ہے۔
خیال رہے کہ امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارتی حلف برداری 20 جنوری کو ہوگی جس میں دنیا بھر سے سربراہان مملکت اور دیگر نمائندے شرکت کریں گے۔