حماس  نے جنگ بندی معاہدے کی منظوری دیدی, غیر ملکی میڈیا

حماس  نے جنگ بندی معاہدے کی منظوری دیدی, غیر ملکی میڈیا

(ویب ڈیسک ) حماس نے عرب میڈیا کو بتایا ہے کہ  اس نے جنگ بندی کی تجویز کو منظور کر لیا ہے۔

فلسطینی گروپ حماس نے  عرب میڈیا کو بتایا کہ  خلیل الحیا کی قیادت میں ایک وفد نے حماس کی مجوزہ جنگ بندی اور قیدیوں کے معاہدے کی منظوری قطر اور مصر کے ثالثوں کے حوالے  کردی ہے۔

دوسری جانب   اسرائیلی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ  اسرائیلی حکومت جمعرات  کوغزہ   جنگ بندی معاہدے پر ووٹنگ  کر سکتی ہے۔

اسرائیل کے وزیر خارجہ گیڈون سار نے کہا کہ وہ بدھ کو اپنا دورہ یورپ مختصر کر رہے ہیں تاکہ وہ غزہ کے قیدیوں کی رہائی اور جنگ بندی کے معاہدے پر سکیورٹی کابینہ اور حکومتی ووٹنگ میں حصہ لے سکیں۔

ادھر فلسطینی سول ڈیفنس  نے  رہائشیوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غزہ کے ان علاقوں سے دور رہیں جہاں اسرائیلی فوج موجود ہے جب تک کہ ممکنہ جنگ بندی کی تفصیلات معلوم نہیں ہو جاتیں اور اس پر عمل درآمد نہیں ہو جاتا۔

Watch Live Public News