ٹرمپ انتظامیہ نے پاکستان سمیت 75 ممالک کیلئے ویزوں کا اجرا روک دیا

ٹرمپ انتظامیہ نے پاکستان سمیت 75 ممالک کیلئے ویزوں کا اجرا روک دیا
کیپشن: ٹرمپ انتظامیہ نے پاکستان سمیت 75 ممالک کیلئے ویزوں کا اجرا روک دیا

ویب ڈیسک: امریکا نے پاکستان سمیت 75 ممالک کے لیے ویزوں کا اجرا روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ پابندی 21 جنوری سے نافذ ہو گی اور اس وقت تک ویزوں کا اجرا نہیں کیا جائے گا جب تک امیگریشن پراسیسنگ کے طریقہ کار پر نظرثانی نہیں کر لی جاتی۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کے مطابق، صدر ٹرمپ کی انتظامیہ نے یہ اقدام عارضی طور پر 75 ممالک کے لیے ویزا معطلی کے تحت کیا ہے۔ ان ممالک میں پاکستان، ایران، افغانستان، روس، صومالیہ، برازیل، نائیجیریا، اردن، کویت، تھائی لینڈ، عراق، یمن، مصر، بنگلا دیش، بھوٹان، لبنان اور لیبیا شامل ہیں۔

امریکی حکام نے وضاحت کی کہ ویزا معطلی کا مقصد امیگریشن پراسیسنگ کے طریقہ کار میں بہتری لانا اور غیر ملکی افراد کو امریکی سرکاری مراعات اور فلاحی سہولتوں سے روکنا ہے۔

اس سال کے دوران امریکا نے ایک لاکھ سے زائد ویزے منسوخ کیے ہیں، جن میں 8 ہزار طلبا کے ویزے اور 2500 ویزے ایسے افراد کے شامل ہیں جنہوں نے امریکی قوانین کی خلاف ورزی کی۔

امریکی محکمہ خارجہ نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ امریکا کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے ملک بدری (ڈی پورٹیشن) اور ویزا منسوخی کی کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

Watch Live Public News