پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آج بھی کمی کا امکان

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آج بھی کمی کا امکان
کیپشن: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آج بھی کمی کا امکان

ویب ڈیسک: پاکستانی عوام کے لیے پٹرول کی قیمتوں کے حوالے سے ایک بار پھر خوشخبری سامنے آ گئی ہے، جہاں مسلسل چوتھی مرتبہ ریلیف ملنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

حکام کے مطابق 16 جنوری سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی متوقع ہے، جس کے نتیجے میں نئے سال کے آغاز پر ملنے والے بڑے ریلیف کے بعد صارفین کو ایک اور سہولت حاصل ہو سکتی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مجموعی طور پر 4 روپے 59 پیسے فی لیٹر تک کمی کا امکان ہے۔ مجوزہ ورکنگ کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 59 پیسے فی لیٹر، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 70 پیسے فی لیٹر کمی متوقع ہے۔

اسی طرح مٹی کے تیل کی قیمت میں 1 روپے 82 پیسے فی لیٹر جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 2 روپے 8 پیسے فی لیٹر تک کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی منظوری کے بعد پٹرولیم ڈویژن نئی قیمتوں کا باضابطہ اعلان کرے گا، جو آئندہ 15 روز کے لیے نافذ العمل ہوں گی۔

واضح رہے کہ یکم جنوری 2026 کو بھی عوام کو بڑا ریلیف دیا گیا تھا، جب پٹرول کی قیمت میں 10 روپے 28 پیسے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 57 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی تھی۔

حکام کے مطابق قیمتوں میں متوقع کمی کی بنیادی وجوہات بین الاقوامی تیل کی منڈی میں نرخوں میں کمی، کسٹمز ڈیوٹی میں کمی اور کرنسی ریٹ میں تبدیلیاں ہیں۔ عالمی مارکیٹ میں 11 جنوری کو پٹرول کی قیمت 2.74 ڈالر فی بیرل کمی کے بعد 66.54 ڈالر فی بیرل تک آ گئی تھی۔

Watch Live Public News