اسلام آباد ( پبلک نیوز ) پاکستان بھر کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارشوں کی پیش گوئی ، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد ، جبکہ متعدد دیگر شہروں لاہور ، کراچی ،سیالکوٹ، نارووال،گجرات ،گوجرانوالہ،لاہور،سرگودھا،خوشاب،حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین میں بھی بارشیں ہو سکتی ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے، گلگت بلتستان میں تیز ہوا ؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے،گلگت بلتستان میں تیز ہوا ؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے،خیبرپختونخوا میں ایبٹ آباد ، ہری پور ، کوہستان ، مانسہرہ ، بونیر ، چترال ،دیر ، شانگلہ ، سوات ، مالاکنڈ ، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان میں بارش کا امکان ہے۔ وزیرستان،مردان ، صوابی، چارسدہ ، نوشہرہ ، پشاور، کرک ، کوہاٹ اورکرم میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش کی توقع ہے، اس دوران بنوں، کرک،ٹانک، ڈیرہ اسما عیل خان اور وزیرستان میں کہیں کہیں پر موسلا دھار بارش کی بھی توقع ،سندھ کے بیشتر بالائی اور وسطی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ میر پور خاص، سکھر، لاڑکانہ، شہید بینظیرآباد میں بارش کا امکان ہے۔ سانگھڑ ،جیکب آباد، حیدر آباد، عمر کوٹ ،ٹھٹہ ،بدین، دادو اور کراچی میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے ،اس دوران بعض مقامات پر موسلا دھار بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے، پنجاب کے خطۂ پوٹھو ہار،سیالکوٹ، نارووال،گجرات ،گوجرانوالہ،لاہور،سرگودھا،خوشاب،حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین میں بارش کا امکان ہے۔ ساہیوال،فیصل آباد،جھنگ ،ٹوبہ ٹیک سنگھ، میانوالی، ملتان، ڈی جی خان، بہاولپور، بھکر ،لیہ اور بہاولنگر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، موسلا دھار بارش کے باعث ڈیرہ غازی خان کے مقا می اور برساتی نالوں میں طغیانی کا خطرہ،بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔تاہم قلات، خضدار، بار کھان، کو ہلو، سبی،کوئٹہ، زیارت، آواران میں بارش کا امکان ہے۔ لسبیلہ، پنجگور،نصیر آباد، ژوب اور اس کے گردو نواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، بارکھان، موسیٰ خیل ، کوہلو،سبی، قلات،لسبیلہ،خضدار، نصیر آباد، مستونگ،ہرنائی اور زیارت میں موسلادھار بارش کا امکان ہے، گزشتہ روز سب سے زیادہ گرمی نوکنڈی میں پڑی جہاں کا درجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔