ٹیکساس میں سیلاب سے131ہلاکتیں،نیو جرسی سمیت متعدد ریاستوں میں ایمرجنسی نافذ

ٹیکساس میں سیلاب سے131ہلاکتیں،نیو جرسی سمیت متعدد ریاستوں میں ایمرجنسی نافذ
کیپشن: ٹیکساس میں سیلاب سے131ہلاکتیں،نیو جرسی سمیت متعدد ریاستوں میں ایمرجنسی نافذ

ویب ڈیسک: امریکا کی جنوبی ریاست ٹیکساس میں شدید بارشوں اور تباہ کن سیلاب کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 131 ہو گئی ہے، جبکہ171 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔ امدادی ٹیمیں تیز رفتار ریسکیو آپریشن میں مصروف ہیں، لیکن خراب موسم اور مسلسل بارشیں مشکلات میں اضافہ کر رہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق امریکی محکمہ موسمیات نے آئندہ دنوں میں مزید شدید بارشوں کی پیشگوئی کرتے ہوئے شہریوں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔ متاثرہ علاقوں میں کئی سڑکیں، مکانات اور پل زیر آب آ چکے ہیں، جبکہ ہزاروں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

ادھر ریاست نیو جرسی میں طوفانی بارشوں کے باعث میٹرو اسٹیشنز میں پانی داخل ہو گیا، جس کے بعد شہری زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی۔ پبلک ٹرانسپورٹ بند ہونے سے لاکھوں افراد متاثر ہوئے ہیں۔

امریکا کی متعدد ریاستوں میں خراب موسم اور سیلابی صورتحال کے پیشِ نظر ہنگامی حالت (ایمرجنسی) نافذ کر دی گئی ہے۔ حکام نے متاثرہ علاقوں میں اسکول بند اور غیر ضروری سرگرمیاں معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ گھروں میں رہیں اور حکومتی ہدایات پر سختی سے عمل کریں تاکہ جانی نقصان سے بچا جا سکے۔

Watch Live Public News