(ویب ڈیسک ) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبر پختونخواہ اسمبلی کی مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلہ جاری کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخواہ میں مخصوص نشستوں سے متعلق مسلم لیگ ن کی درخواست منظور کرلی ہے۔
الیکشن کمیشن نے فیصلے میں کہا ہے کہ اقلیتی نشست پر ن لیگ اور جے یو آئی ف میں ٹاس ہوگا۔کے پی اسمبلی میں ن لیگ9،جے یوآئی 9،پی پی 5،پی ٹی آئی پی اور اے این پی کو ایک ایک اضافی نشست ملی۔ن لیگ کو خیبر پختوانخواہ اسمبلی میں اقلیتی نشست بھی مل گئی۔
فیصلے کے مطابق مخصوص خاتون کی نشست پر اے این پی اور پی ٹی آئی پی کے مابین ٹاس ہوگا۔
خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نے گزشتہ روز سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔