(ویب ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے عالیہ حمزہ کو کھری کھری سنا دیں ۔ عالیہ حمزہ کو لاہور ایونٹ پر ٹویٹ نہیں کرنی چاہیئے تھی۔
سلمان اکرم راجہ صحافیوں کے سوالات پر غصے میں آگئے۔انہوں نے کہا کہ ایک بیوقوفی اور سازش کی بنیاد پر مسئلہ بنایا گیا،لاہور میں جو نہیں آیا وہ اپنی مرضی سے نہیں آیا مدعو کرنے کا مسئلہ ہی نہیں، پریس کانفرنس میں آنے کی کسی کو ضرورت نہیں تھی۔
سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ میں وہاں اس لیے گیا کہ وزیراعلی خیبرپختونکوا آئے تھے اچھا نہیں لگتا وہ اکیلے پریس کانفرنس کرتے ۔ اگر کوئی آنا چاہتا تھا تو آسکتا تھا نہ دعوت کی ضرورت تھی نہ ہم نے کسی کو روکنا تھا۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے جو تاریخ دی ہے وہی رہے گی کوئی 90دن معنی نہیں رکھتے، میں جو بات کررہا ہوں ٹھیک کررہا ہوں، کسی میں ہمت ہے میری بات رد کرنے کی تو میں اسے دیکھ لونگا۔
سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ تمام گفتگو بے وقوفانہ کی گئی اگر اسکے بعد کوئی بات ہوئی تو تادیبی کاروائی کرینگے، لاہور کے ایونٹ کو سازش کے تحت متنازعہ بنایا گیا، کیا وجہ تھی پریس کانفرنس کے بعد ٹویٹ کرنے کی، میں اس ٹویٹ کو مسترد کرتا ہوں خبر دار ایسی کوئی ٹویٹ دوبارہ کی گئی۔
سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ جس نے غلطی کی ہے وہ معافی مانگے کوئی ضرورت نہیں رابط کرنے کی، عالیہ حمزہ کا کام پنجاب کو موبالائز کرنا ہے وہ اپنا کام کرے، عالیہ حمزہ کا کام ٹویٹ کرنا نہیں ہے، ہم بانی کے احکامات کے تحت تحریک چلائیں گے۔