صفر المظفر1448 ہجری  کا چاند نظر آگیا

صفر المظفر1448 ہجری  کا چاند نظر آگیا

(ویب ڈیسک ) ماہ صفر المظفر 1448 ہجری کا چاند نظر آگیا ہے۔یکم صفر المظفر کل   16 جولائی کو ہوگی۔

چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد  کی زیر صدارت مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس  ہوا۔ رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا  کہ صفر 1448 ہجری کا چاند نظر آگیا ہے لہذا یکم صفر کل 16 جولائی بروز جمعرات کو ہوگی۔

اس  حوالے سے وزارت مذہبی امور کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی  تھی کہ آج (15 جولائی) کی شام صفر المظفر کا چاند نظر آنے کا واضح امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ  نئے چاند کی پیدائش 14 جولائی کو دوپہر 2 بج کر 43 منٹ پر ہوئی ، جبکہ 15 جولائی کی شام چاند کی رویت کیلئے فلکیاتی حالات انتہائی سازگار ہوں گے۔کراچی میں غروبِ آفتاب کے بعد چاند تقریباً 64 منٹ تک افق پر موجود رہے گا، جبکہ رات 8 بج کر 28 منٹ تک اس کی رویت ممکن ہوگی۔

Watch Live Public News