لاہور ( پبلک نیوز) ون وے ٹریفک کی خلاف ورزی اور کم عمر ڈرائیورز کے خلاف ڈاؤن۔ کم عمر درائیونگ پر دو روز میں 09 ہزار ڈرائیورز کو چالان ٹکٹ جاری۔
تفصیلات کے مطابق شہر کے مختلف تھانوں میں 04 ہزار 40 وہیکلز کو بند کروایا گیا۔ بند کیں گئیں وہیکلز کو والدین کی طرف سے شورٹی بانڈز لے کر چھوڑا جارہا ہے۔ ون وے ٹریفک کی خلاف ورزی پر 06 روز میں 14 ہزار 653 گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کے چالان ہوئے۔
سی ٹی او لاہور کا کہنا تھا کہ ون وے ٹریفک کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ٹریفک جام کا باعث بننے والی 323 وہیکلز تھانوں میں بند کردیا گیا۔ 183 ڈرائیورز کے ڈرائیونگ لائسنس بھی معطل کر دئیے گئے۔ اب ون وے ٹریفک کی خلاف ورزی پر چالان کے ساتھ ساتھ لائسنس بھی معطل کیا جارہا ہے۔ ون وے ٹریفک کی خلاف ورزی پر کارروائی سے ٹریفک کی روانی میں بہتر آرہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ون وے ٹریفک کی خلاف ورزی پر کوئی بھی وائیلٹرز رعائت کا مستحق نہیں ہوگا۔ حادثات اور ٹریفک جام کی بڑی وجہ شہریوں کی بےجاء ون وے کی خلاف ورزی کرنا ہے۔ ون وے ٹریفک کی خلاف ورزی خودکشی کے مترادف ہے۔ چند سکینڈز کے خاطر شہری اپنی اور دوسروں کی جان داؤ پر لگا دیتے ہیں۔