پاکستان پیپلزپارٹی کے مرتضیٰ وہاب میئر کراچی منتخب

پاکستان پیپلزپارٹی کے مرتضیٰ وہاب میئر کراچی منتخب
کراچی : پاکستان پیپلزپارٹی کے مرتضیٰ وہاب میئر کراچی منتخب ہوگئے. ذرائع کےمطابق مرتضیٰ وہاب کے حق میں173 ارکان نےہاتھ اٹھاکر حمایت کی، حافظ نعیم کےحق میں160 ارکان نے ہاتھ اٹھایا، پیپلزپارٹی کے امیدوار کو 13 ووٹوں سے برتری حاصل ہوئی .مرتضیٰ وہاب نے برتری حاصل کرنے کے بعد خوشی کا اظہار کیا . شہر قائد کراچی میں متوقع بارشوں کے پیشِ نظر الیکشن کمیشن سندھ نے کے ایم سی بلڈنگ کے بجائے آرٹس کونسل کے آڈیٹوریم کو پولنگ سٹیشن کا درجہ دیا ہے ، جہاں پر شو آف ہینڈ کے ذریعے پولنگ صبح 11 بجے شروع ہو جائے گی جب کہ حتمی نتائج کا اعلان کل کیا جائے گا۔ صوبائی الیکشن کمشنر اعجاز انور چوہان نے کہا ہے کہ پولنگ سٹیشن کے اندر اور باہر پولیس کی بھاری نفری موجود ہوگی جب کہ ریٹرننگ آفیسر ( آر او ) اور ڈپٹی ریٹرننگ آفیسر ( ڈی آر ) کو فرسٹ کلاس مجسٹریٹ کے اختیارات سونپ دیئے گئے ہیں۔ میئر کے عہدہ کے حصول کے لئے 184 نشستیں درکار ہوں گی، اس وقت سٹی کونسل میں پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) 62، پاکستان پیپلز پارٹی ( پی پی پی ) کے ارکان کی تعداد 155،، جمعیت علماء اسلام ( جے یو آئی ) 4، جماعت اسلامی 130، مسلم لیگ (ن) 14 اور تحریک لبیک پاکستان ( ٹی ایل پی ) کی 1 نشست ہے۔ 366 کے ایوان میں میئر کےالیکشن کے لئے انہی ممبران کی اکثریت درکار ہے جو اس وقت ہال میں موجود ہوں گے، پاکستان پیپلز پارٹی کو ن لیگ اور جے یو آئی کی حمایت حاصل ہے اسی طرح سے ان کے ووٹرز کی کل تعداد 173 ہے۔ پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) اور جماعت اسلامی کے مشترکہ ممبران 192 ہیں جو کہ میئر کی کرسی حاصل کرنے کے لئے کافی تھے مگر پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے کچھ امیدواروں نے ووٹ نہ دینے کا اعلان بھی کیا ہے جس کی وجہ سے صورتحال بھی تبدیل ہو سکتی ہے۔ وزارت داخلہ نے الیکشن کے لئے رینجرز کی تعیناتی کی منظوری دیدی ہے اور وزارت داخلہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ سندھ رینجرز کو بطور کوئیک رسپانس فورس میئر اور ڈپٹی میئر کے الیکشن کے لئے تعینات کیا جائے گا۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔