انتہا پسندی مسترد: خارجی بیٹے سے لاتعلقی, باپ کا دہشتگردی کے خلاف دو ٹوک اعلان

انتہا پسندی مسترد: خارجی بیٹے سے لاتعلقی, باپ کا دہشتگردی کے خلاف دو ٹوک اعلان
کیپشن: انتہا پسندی مسترد: خارجی بیٹے سے لاتعلقی, باپ کا دہشتگردی کے خلاف دو ٹوک اعلان

ویب ڈیسک: فتنہ الخوارج کی دہشتگردی سے متاثر خیبر پختونخوا کے عوام نے انتہا پسندی کو یکسر مسترد کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈی آئی خان کے رہائشی نے دہشتگرد بیٹے سے لا تعلقی کا اعلان کر دیا۔کوٹ عیسیٰ خان کے رہائشی خارجی صدیق کے والد کا ویڈیو پیغام وائرل ہوگیا۔

خارجی صدیق کے والد نے کہا کہ میرا بیٹا صدیق  خارجی ہے جو طالبان کے ساتھ ملا ہوا ہے۔فوج اسے گرفتار کرے یا مار دے، مجھے کوئی اعتراض نہیں۔میں نہ اس کو دیکھنا چاہتا ہوں، نہ اس کے جنازے میں شریک ہوں گا۔ 

خارجہ صدیق کے والد نے دوٹوک اعلان  کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرا اس سے کوئی واسطہ نہیں، وہ میرے لیے مر چکا ہے۔اگر اسے میری سفید داڑھی کا احترام نہیں تو میں کیوں اس کا لحاظ رکھوں؟ حکومت اگر اُسے اٹھانا چاہے تو بلا جھجک لے جائے۔

Watch Live Public News