این ایف سی فارمولے میں تبدیلی  کا آئی ایم ایف کا مطالبہ مسترد

این ایف سی فارمولے میں تبدیلی  کا آئی ایم ایف کا مطالبہ مسترد

(ویب ڈیسک ) ذرائع کے مطابق این ایف سی فارمولے  میں تبدیلی کا آئی ایم ایف کا مطالبہ مسترد کردیا گیا۔

اس حوالے سے حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ   این ایف سی پر خلاف دستور کوئی تجویز منظور نہیں کی جائے گی، وفاق کے محصولات بہتر بنانے کے لیے متبادل ذرائع تلاش کیے جائیں گے۔

 ذرائع نے بتایا کہ   این ایف سی پر ترامیم کا مطالبہ آئی ایم ایف پہلے بھی کرتا رہا ہے،   این ایف سی کے تحت صوبوں کا حصہ کم نہیں ہوسکتا۔

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ   این ایف سی اخراجات میں وفاق اور صوبے ملکر نئی حکمت عملی بناسکتے ہیں،بجلی کے نقصانات مشترکہ برداشت کرنے کی حکمت عملی بنائی جاسکتی ہے،سیکورٹی اخراجات  اور بی آئی ایس پی اخراجات پر بھی مشترکہ حکمت عملی بنائی جاسکتی ہے۔

Watch Live Public News