عراق میں داعش کا نائب خلیفہ عبداللہ مکی ہلاک، سینٹکام کی تصدیق

naib khalifa daash abdullah makki killed in iraq
کیپشن: naib khalifa daash abdullah makki killed in iraq
سورس: google

ویب ڈیسک : عراق نے داعش کے دہشت گرد عبداللہ مکی عرف ابو خدیجہ  کو ہلاک کرنے کا دعوی  کیا ہے۔امریکی سینٹکام نے ابو خدیجہ کی ہلاکت کی تصدیق کردی۔

 سینٹ کام کے مطابق داعش رہنما کی شناخت ڈی این اے میچنگ سے ہوئی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ داعش کے نائب خلیفہ  کا خاتمہ امن و استحکام کی جیت ہے جبکہ عراقی وزیراعظم نے ابو خدیجہ دنیا کا خطرناک ترین دہشت گرد قراردیا ہے ۔ سینٹ کام کے سربراہ جنرل مائیکل اریک کوریلا نے کہا ہے کہ داعش کے خلاف آپریشن جاری رکھیں گے۔

عراقی وزیر اعظم محمد شیاع السودانی نے ’’ایکس‘‘ پر ایک بلاگ پوسٹ میں کہا کہ عراقی دہشت گردی کے خلاف اپنی فتوحات جاری رکھے ہوئے ہیں۔ عراقی انٹیلی جنس سروس جوائنٹ آپریشنز کمانڈ اور بین الاقوامی اتحادی افواج کے تعاون سے "ابو خدیجہ" کے نام سے معروف دہشت گرد عبداللہ مکی مصلح الرافیعی کو ہلاک کرنے میں کامیاب رہی۔

رپورٹ کے مطابق   عبداللہ مکی عرف ابو خدیجہ   داعش کے "نائب خلیفہ" کے عہدے پر فائز تھا جو عراق اور شام کا نام نہاد گورنر بھی تھا۔ 

وہ مجاز کمیٹی کے عہدیدار اور غیر ملکی آپریشن کے دفاتر کے عہدیدار کے عہدوں پر فائز تھا۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ہلاک ہونے والے دہشت گرد کا شمار عراق اور دنیا کے خطرناک ترین دہشت گردوں میں ہوتا تھا۔

یہ اعلان عراق کی جانب سے اس تنبیہ کے چند ماہ بعد آیا ہے جب کہا گیا تھا کہ شام میں گزشتہ دسمبر میں بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے کے بعد دہشت گرد تنظیم اپنی صفوں کو دوبارہ منظم کرنے میں کامیاب ہو گئی ہے۔

بغداد نے اعلان کیا تھا کہ شامی فوج کے خاتمے کے بعد داعش نے بڑی تعداد میں ہتھیار قبضے میں لینے کے بعد اپنی صفوں کو دوبارہ منظم کرنا شروع کر دیا ہے۔

یاد رہے کہ 2017 کے اواخر میں بغداد نے شدت پسند تنظیم داعش پر فتح کا اعلان کیا تھا جس نے عراق اور شام کے بڑے علاقوں پر کنٹرول حاصل کرلیا تھا۔ تاہم، اس کے کچھ سیل اب بھی کئی علاقوں میں سرگرم ہیں اور سکیورٹی فورسز کو نشانہ بناتے ہوئے حملے کرتے ہیں۔

Watch Live Public News