افغان طالبان کے وزیر داخلہ سراج الدین حقانی اپنے عہدے سےمستعفی

 افغان طالبان کے وزیر داخلہ سراج الدین حقانی اپنے عہدے سےمستعفی

ویب ڈیسک: افغان طالبان کے وزیر داخلہ اور حقانی نیٹ ورک کے سربراہ سراج الدین حقانی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

 انہوں نے اپنا استعفیٰ طالبان کے سپریم لیڈر ہبت اللہ اخوندزادہ کو بھیج دیا، جسے قبول کر لیا گیا ہے.

افغانستان انٹرنیشنل کے مطابق، طالبان حکومت کے باخبر ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ سراج الدین حقانی نے اختلافات اور طویل غیر حاضری کی وجہ سے وزارت داخلہ کے عہدے سے علیحدگی اختیار کی ہے،ان کی غیر موجودگی میں ان کے نائبین وزارت داخلہ کے امور سنبھال رہے تھے.

رپورٹس کے مطابق  استعفیٰ دینے کے بعد سراج الدین حقانی اپنے مضبوط گڑھ، صوبہ خوست منتقل ہو گئے ہیں۔

Watch Live Public News