سندھ حکومت نے 23 مارچ کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا

سندھ حکومت نے 23 مارچ کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا
کیپشن: سندھ حکومت نے 23 مارچ کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا

ویب ڈیسک: سندھ حکومت نے 23 مارچ، یومِ پاکستان کے موقع پر صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔ اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق 23 مارچ کو صوبے بھر میں تمام سرکاری دفاتر، تعلیمی ادارے اور سرکاری محکمے بند رہیں گے۔

واضح رہے کہ ہر سال23 مارچ کو ملک بھر میں یومِ پاکستان منایا جاتا ہے، جس دن 1940 میں قراردادِ لاہور منظور کی گئی تھی، جس نے بعد ازاں پاکستان کے قیام کی راہ ہموار کی۔ 

Watch Live Public News