عمران نیازی سیاست کا ڈبل شاہ ہے، رانا ثناء اللہ

عمران نیازی سیاست کا ڈبل شاہ ہے، رانا ثناء اللہ
وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ بنی گالہ اور پنڈی کے شیطان شیطانی سے باز آجائیں۔ سابق وزیرداخلہ شیخ رشید کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ عمران نیازی سیاست کا ڈبل شاہ ہے جس نے پاکستان اور عوام کو لوٹ کر اپنی دولت ڈبل کرلی، جب کہ چپڑاسی نے باس کو مال “ڈبل” کرتے دیکھا ہے اسی لئے ڈبل ڈبل بیان سے جاری ہے۔ رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ شیخ رشید اور عمران کان جھوٹ بول کر ملک اور قوم کو پھر ‘ماموں’ بنانا چاہتے ہیں، بنی گالہ اور پنڈی کے شیطان شیطانی سے باز آجائیں۔ واضح رہے کہ اس سےقبل عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ ہمارا سارا ملبہ حکومت پر پڑ گیا ہے اور یہ اس ملبے تلے دب کر مر جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ حالات ابتر و خراب، تشویشناک اور گھمبیر ہوتے جارہے ہیں، ان سے حکومت سنبھل نہیں رہی،عمران خان ہیرو اور یہ سارے زیرو ہو گئے ہیں، اگر ملک دیوالیہ ہوگیا تو کیا کریں گے، ان کے پاس کوئی حکمت نہیں، جو تھی وہ کرچکے۔ انہوں نے کہا مجھ پر خود کش حملے بھی ہو چکے ہیں، میں ان سے نہیں ڈرا تو اس شیطان سے کیا ڈروں گا؟ میں رانا ثناء اللہ کو طلب کئے جانے کے قابل بھی نہیں سمجھتا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔