آئی سی سی نے پلیئنگ کنڈیشنز میں تبدیلیاں کر دیں

آئی سی سی نے پلیئنگ کنڈیشنز میں تبدیلیاں کر دیں
دبئی : انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) نے پلیئنگ کنڈیشنز میں تبدیلیاں کر دیں۔ پلیئنگ کنڈیشنز میں تبدیلی چیف ایگزیکٹیوز کمیٹی میٹنگ کے بعد کی گئیں ہیں ۔ انٹرنیشنل کرکٹ میں ریویو کےدوران ایمپائر کی جانب سے دیا جانے والا سافٹ سگنل ختم کر دیا گیا، سافٹ سگنل کے خاتمے کا اطلاق یکم جون سے انگلینڈ اور آئرلینڈ کےدرمیان ٹیسٹ میچ سے ہوگا۔ اب ٹی وی امپائرکےریویوکےدوران امپائر سافٹ سگنل نہیں دے گا، آن فیلڈ امپائر فیصلے سے پہلے ٹی وی امپائر کےساتھ مشاورت کرےگا۔ انٹرنیشنل کرکٹ میں ہائی رسک انجری پوزیشن والے پلیئرز کے لئے ہیلمٹ پروٹیکشن کو لازمی قراردیا گیا، فاسٹ باؤلرز کا سامناکرتےوقت بیٹرز ہیلمٹ لازمی پہنے گا، جب وکٹ کیپر اسٹمپس کے قریب کھڑا ہو تب ہیلمٹ پہننا لازمی ہوگا، بیٹرز کےقریب کھڑے فیلڈر کے لئے بھی ہیلمٹ پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ فری ہٹ پر گیند اسٹمپس کولگنے کے بعد بننے والا رن اب باقاعدہ رن شمار ہوگا۔ چیئرمین آئی سی سی کرکٹ کمیٹی ساروو گنگولی کا کہنا ہے کہ پلیئرز کی حفاظت ہمارے لئے بڑی ضروری ہے، کمیٹی نے متفقہ فیصلہ کیا ہے کہ ہیلمٹ پہننے کو متعدد جگہ پر لازمی قراردیا جائے، سافٹ سگنل کے خاتمے پر گزشتہ کمیٹی میٹنگ میں بھی مشاور ہوئی تھی، کمیٹی اس نتیجے پر پہنچی ہے کہ سافٹ سگنل غیر ضروری تھا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔