ویب ڈیسک: بجلی بندش اور بھاری بلوں سے تنگ عوام کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے اس کا حل نکال گیا ہے، سورج سے بجلی حاصل کرنے کیلئے سولر پینٹ ٹیکنا لوجی متعارف کرادی جو سولر پینلز کا بہترین متبادل ہوسکتی ہے۔
ماہرین کے مطابق سولر پینلز کے مقابلے میں سولر پینٹ کے ذریعے زیادہ آسانی سے اور کم خرچ میں توانائی حاصل کی جاسکتی ہے, روایتی سولر پینلز کو جہاں مقررہ تنصیب اور زیادہ جگہ کی ضرورت ہوتی ہے، وہیں سولر پینٹس مختلف اقسام کی سطحوں پر آسانی سے لگائے جا سکتے ہیں۔
لنکڈاِن کی رپورٹ کے مطابق جدید ترین ٹیکنالوجیز کے ذریعے تیار کیے جانے والے سولر پینٹ والی دیوار سولر پینل کا کردار بخوبی ادا کرتی ہے، مذکورہ ٹیکنالوجی سستی توانائی کے حصول کا بہترین ذریعہ ثابت ہو رہی ہے۔
سولر پینٹس میں فوٹو وولٹائیک نینو پارٹیکلز شامل کیے جاتے ہیں جو کسی بھی سطح پر مائع شکل میں لگائے جاسکتے ہیں۔ یہ سیمی کنڈکٹر مادے سورج کی روشنی جذب کرتے ہیں اور فوٹو وولٹائیک اثر کے ذریعے بجلی پیدا کرتے ہیں۔ اس عمل میں روشنی سے الیکٹران متحرک ہوتے ہیں، جس سے کرنٹ بنتا ہے۔
یہ پینٹس روایتی سولر پینلز کے مقابلے میں کم لاگت اور متنوع متبادل فراہم کرتے ہیں،
اس کے علاوہ گاڑیوں کے اوپر سولر پینٹ کیا جاسکتا ہے تاکہ سورج کی روشنی سے حاصل ہونے والی توانائی سے بیٹریاں چارج کی جا سکیں، یہ طریقہ الیکٹرک گاڑیوں کی ترقی میں معاون ثابت ہو سکتا ہے۔