کلاؤڈ فلیئر سسٹم میں خرابی، سوشل میڈیا ایپس متاثر،چیٹ جی پی ٹی سمیت کئی ویب سائٹس ڈاؤن

کلاؤڈ فلیئر سسٹم میں خرابی، سوشل میڈیا ایپس متاثر،چیٹ جی پی ٹی سمیت کئی ویب سائٹس ڈاؤن

(ویب ڈیسک ) کلاؤڈ فلیئر سسٹم میں خرابی کی وجہ سے  سوشل میڈیا ایپس متاثر ہوئی ہیں ۔اس کے علاوہ چیٹ جی پی ٹی سمیت متعدد ویب سائٹس ڈاؤن بھی ڈاؤن ہیں ۔

کیا آپ  بھی کمپیوٹر پر ایکس ، چیٹ جی پی ٹی اور دوسری مختلف ویب سائٹس اوپن نہیں کر پا رہے۔اگر ایسا ہے تو یہ صرف آپ کے ساتھ ہی نہیں بلکہ دنیا کے مختلف خطوں میں ہو رہا ہے۔جہاں انٹرنیٹ صارفین ان سروسز تک رسائی حاصل نہیں کر پا رہے۔

اس کہ وجہ کلاؤڈ فلیئر کے سسٹم میں خرابی ہے جس کی وجہ سے ایکس سمیت متعدد ویب سائٹس تک رسائی ممکن نہیں ہو رہی۔

کلاؤڈ فلیئر ایسی انٹرنیٹ انفرا اسٹرکچر کمپنی ہے جو کانٹینٹ ڈیلیوری نیٹ ورک کے طور پر کام کرتی ہے۔جس کا کام ویب سائٹس کے مواد کو تیزی سے ایک سے دوسری جگہ منتقل کرتی ہے اور اب اس کے سسٹم میں نامعلوم خرابی ہوئی ہے۔

اس حوالے سے کمپنی نے بیان جاری کیا ہے جس میں  کہا گیا ہے  کہ ہم مسئلے سے آگاہ ہیں اور اس کے بارے میں جاننے کے لیے کام کر رہے ہیں۔

ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق کلاؤڈ فلیئر کے سسٹم میں خرابی کے باعث ایکس ٹریفک بھی متاثر ہوا ہے۔ بیشتر ویب سائٹس لوڈ نہیں ہو رہیں، زیادہ تر متاثرہ ویب سائٹس میں انٹرنل سرور ایرر نظر آرہا ہے۔

Watch Live Public News