(دانش منیر) پاکستان کے قیام سے پہلے نواب آف بہاولپور کی مخصوص سریز بی ڈیبلیو پی ایکسائز نے نیلام کردی۔
ذرائع کے مطابق سیکڑوں نمبرز کی الاٹمنٹ کے بعد نواب آف بہاولپور کے سٹاف نے رابطہ کیا اور بتایا کہ بی ڈیبلیو پی سریز نواب آف بہاولپور کی گاڑیوں کے لئے مخصوص ہے۔ جس کے بعد ڈی جی ایکسائز نے متعلقہ کمیٹی سے تفصیلات فراہم کرکے رپورٹ بھجوانے کا حکم دیا ہے۔
خیال رہے کہ نواب آف بہاولپور کے سٹاف کے رابطہ کے بعد الاٹ کردہ نمبرز کینسل کر دیئے گئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نمبرز کی سیریز کے اجرا کے لئے بنائی گئی کمیٹی کی غفلت کی وجہ سے نمبر کا اجرا ہوا۔ بی ڈیبلیو پی سیریز میں جاری کردہ نمبرز کینسل کرنے کے بعد متبادل سریز بی ڈیبلیو ذیڈ کے نمبر الاٹ کر دیئے گئے ہیں۔ نئی سیریز کے نمبرز کے اجرا کے بعد سسٹم میں ڈیٹا اپڈیشن کی وجہ سے کارڈز کی پرنٹنگ میں مشکلات ہیں۔