اداکار فیروز خان کی سابقہ اہلیہ اور موجودہ بیوی سوشل میڈیا پر لڑ پڑیں، چیٹ لیک ہوگئی

اداکار فیروز خان کی سابقہ اہلیہ اور موجودہ بیوی سوشل میڈیا پر لڑ پڑیں، چیٹ لیک ہوگئی

ویب ڈیسک:شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فیروز خان کی سابقہ اہلیہ علیزا سلطان اور موجودہ بیوی زینب سوشل میڈیا پر لڑ پڑیں۔

اداکار فیروز خان کی پہلی شادی علیزا سلطان سے ہوئی اور ان کے درمیان اختلافات کے بعد طلاق ہوگئی، ان کے دو بچے بیٹا سلطان اور بیٹی فاطمہ ہیں۔

اداکار کے بچے علیزا سلطان کے ساتھ رہتے ہیں لیکن فیروز خان بچوں سے ملتے ہیں اور ان کے اخراجات اٹھاتے ہیں۔

  فیروز خان نے دوسری شادی ماہر نفسیات ڈاکٹر زینب سے کی تھی۔ تاہم اب علیزا اور فیروز خان کی دوسری اہلیہ زینب کے درمیان سوشل میڈیا پر لڑائی ہوئی ہے۔

علیزا سلطان نے انسٹاگرام پر لکھا کہ ’ اداکار کے بچوں کے لیے موسم سرما کے یونیفارم اور کپڑوں کی ضرورت ہے۔‘

اس پوسٹ پر ڈاکٹر زینب نے ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ ’علیزا آپ کو فیروز کو مسائل اور دیگر چیزوں سے پریشان کرنا بند کرنے کی ضرورت ہے، آپ نے میرے شوہر کی دماغی صحت کو نقصان پہنچایا ہے اور یہ ایسا مطالبہ نہیں تھا جو عوامی سطح پر کیا جائے۔‘

سوشل میڈیا صارفین بھی علیزا سلطان کو ان کی پوسٹ پر تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’علیزا یہاں پر غلط ہے اسے اپنے وقار کو برقرار کھنے کی ضرورت ہے اور یہ مستقبل میں بچوں کے لیے بھی تکلیف دہ ہوگا۔

Watch Live Public News