عمران خان کے دورمیں بشریٰ بی بی کس طرح سرکاری فیصلوں پراثرانداز ہوتی تھیں،دی اکانومسٹ کی رپورٹ

عمران خان کے دورمیں بشریٰ بی بی کس طرح سرکاری فیصلوں پراثرانداز ہوتی تھیں،دی اکانومسٹ کی رپورٹ
کیپشن: عمران خان کے دورمیں بشریٰ بی بی کس طرح سرکاری فیصلوں پراثرانداز ہوتی تھیں،دی اکانومسٹ کی رپورٹ

ویب ڈیسک: برطانوی جریدے دی اکانومسٹ گروپ کے ڈیجیٹل میگزین نے بانی پی ٹی آئی کی ذاتی زندگی اورطرز حکمرانی پر سوالات اٹھا دیے۔ 

سینئر صحافی اوون بینٹ جونز کی رپورٹ کے مطابق بانی پی ٹی آئی اقتدار کے لئے سیاست کے بجائے توہم پرستی کا شکار تھے۔ سیاسی طاقت کے ذریعے اپنی پیرنی بشریٰ بی بی سے شادی کی۔ 

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بشریٰ بی بی نےروحانی علم سے بانی کو بتایا کہ دونوں کی شادی ہو جائے تو بانی پی ٹی آئی ، وزیراعظم بن جائیں گے۔ پنجاب کی پیرنی نے بانی کی ذاتی زندگی اور سیاست پر عملیات کارنگ چڑھایا۔ بانی پی ٹی آئی نے اقتدار کے لئے دین داری کا لبادہ اوڑھے رکھا۔ 

میگزین رپورٹ میں بتایا گیا کہ اقتدار میں آنے کے بعد میرٹ کے محض نعرے تھے۔ ریاستی امور میں بشریٰ بی بی حرف آخر تھیں۔ بشریٰ بی بی نے تقرریوں ،فیصلوں  اور سفر کے اوقات پر بھی عملیات کا رنگ چڑھایا۔ بشریٰ بی بی کی اجازت کے بغیر وزیراعظم کا طیارہ اڑان نہ بھرتا تھا۔ 

رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ اس وقت کے آرمی چیف جنرل باجوہ سے ون آن ون ملاقات میں بھی بشریٰ بی بی موجود تھیں اور زیادہ تر وقت وہی بولتی رہیں۔ 

بشریٰ بی بی کی کرپشن سامنے لانے پر بانی پی ٹی آئی  نے اس وقت کے ڈی جی آئی ایس آئی عاصم منیر کو عہدے سے ہٹایا۔ عوام سے کئے گئے وعدوں  میں ناکامی  کے بعد وزیراعظم کوقومی اسمبلی میں عدم اعتماد کے ذریعے ہٹایا گیا اورریاستی تحائف اور ایک اسلامی یونیورسٹی کے منصوبے میں بدعنوانی کے متعدد مقدمات میں جیل بھیج دیا گیا۔ متعدد مقدمات میں   بشریٰ بی بی  بھی پابند سلاسل ہے۔

Watch Live Public News