معروف بھارتی اداکار پنکج دھیر  انتقال کر گئے

معروف بھارتی اداکار پنکج دھیر  انتقال کر گئے

(ویب ڈیسک)  معروف بھارتی اداکار پنکج دھیر  68 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق   پنکج دھیر کے قریبی خاندانی دوست نے ان کے انتقال کی تصدیق کردی ہے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اداکار پنکج دھیر 68 سال کی عمر میں کینسر سے جنگ ہارنے کے بعد انتقال کرگئے۔انہوں نے  سوگواران میں اہلیہ  انیتا دھیر کے علاوہ 2 بچے بھی چھوڑے ہیں۔

خیال رہے کہ پنکج دھیر نے اپنے کیرئیر  کا آغاز تھیٹر سے کیاتھا جس کے بعد  وہ   ٹی وی اور فلم میں نظر آئے۔

پنکج دھیر کو بھارت کی مشہور ٹی وی سیریز ’  مہابھارت  ‘ میں کرن کے کردار کے علاوہ  چندرکانتا ، دی گریٹ مراٹھا اور یوگ  میں نبھائے گئے کرداروں کے حوالے سے بھی جانا جاتا ہے۔وہ معروف بھارتی فلم سولجر اور بادشاہ سمیت دیگر مشہور فلموں میں بھی کام کرچکے ہیں۔

Watch Live Public News