پاکستان کا پہلا ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ ایچ ایس ون 19اکتوبر کو لانچ ہوگا

پاکستان کا پہلا ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ ایچ ایس ون 19اکتوبر کو لانچ ہوگا

(ویب ڈیسک ) اسپارکو کے مطابق پاکستان کا پہلا ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ ایچ ایس ون 19اکتوبر کو چین سے لانچ ہوگا۔

اسپارکو کا کہنا ہے کہ  ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ سے فصلوں کی پیداوار میں 15 تا 20 فیصد اضافہ متوقع ہے، سیٹلائٹ سیلابوں، لینڈ سلائیڈز اور دیگر قدرتی آفات کی پیشگوئی میں معاون ثابت ہوگا۔

اسپارکو کے مطابق   سیٹلائٹ زراعت، شہری ترقی اور ماحولیاتی نگرانی  کیلئے جدید سہولت مہیا کریگا، ایچ ایس ون ماحولیاتی تبدیلیوں اور ارضیاتی خطرات کی بروقت نگرانی میں مدد دے گا۔

Watch Live Public News