بھارت کے نیویگیشن سیٹلائٹ نظام کو شدید دھچکا، عالمی سطح پر بھارت کے لیے نئی شرمندگی

بھارت کے نیویگیشن سیٹلائٹ نظام کو شدید دھچکا، عالمی سطح پر بھارت کے لیے نئی شرمندگی

(ویب ڈیسک )   زمین ، فضااورسمندر میں ناکامی کے بعد خلا میں بھی بھارت کی ناکامیوں کی داستان، بھارت کے مقامی نیویگیشن سیٹلائٹ نظام NavIC کے اہم سیٹلائٹ کا ایٹمی کلاک اچانک بندہوگیا۔

 بھارتی رپورٹس کے مطابق   GPS کے متبادل کے طور پر پیش کیا جانے والا NavIC مسلسل تکنیکی مسائل کا شکارہے۔اس نظام کو آسمان میں بھارت کی آنکھیں قرار دیا جاتاہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ سیٹلائٹ کی خرابی کے بعد NavIC مطلوبہ آپریشنل حد سے نیچے گر گیا، نیویگیشن نظام کی کارکردگی بری طرح متاثر ہوگئی۔

بھارتی رپورٹس کے مطابق   سنگین خرابی نے بھارت کی مقامی نیویگیشن صلاحیت کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔  واقعے نے بھارت کے ٹیکنالوجی کے میدان میں دعوؤں کی قلعی کھول دی، عالمی سطح پر سبکی اور ساکھ کو نقصان ۔

بھارتی رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ   دفاعی اور اسٹریٹجک نیویگیشن منصوبہ بھی دباؤ میں، سیٹلائٹ ناکامی نے خلائی پروگرام کی کارکردگی پر نئے سوال کھڑے کر دیے۔

اس سے قبل بھارت کا خلائی پروگرام بھی رسوائی کی تاریخ رقم کر چکا ہے۔

بی بی سی کا کہنا ہے کہ  جنوری میں بھارت کی پولر سیٹلائٹ لانچ وہیکل (PSLV C62) آندھرا پردیش اڑان کے دوران  ناکام ہوگئی ۔

  یہ بھارت کے مانگے تانگے کے خلائی پروگرام کی 2021 کے بعد پانچویں بڑی ناکامی تھی۔ 

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ   انڈین سپیس ریسرچ آرگنائزیشن کی بدترین ناکامیاں-2021 سے اب تک 16 سیٹلائٹس راکھ بن چکے ہیں۔

Watch Live Public News