ویب ڈیسک: پاکستانی اوپنر صائم ایوب نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں صفر پر آؤٹ ہونے کا بابر اعظم کا ریکارڈ برابر کر دیا۔
ایشیا کپ میں اتوار کو کھیلے گئے میچ میں پاکستانی اوپنر صائم ایوب پہلی گیند پر کھاتہ کھولے بغیر آؤٹ ہو گئے تھے۔ یہ ٹی 20 انٹرنیشنل میں ان کی ساتویں صفر ہے۔ اس طرح وہ پاکستان کی جانب سے مختصر ترین فارمیٹ میں سب سے زیادہ صفر پر آوٹ ہونے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر آگئے ہیں اس فہرست میں سابق کپتان بابر اعظم کے علاوہ ان کے ساتھ محمد حفیظ اور کامران اکمل بھی موجود ہیں۔
ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ بطخوں کا ریکارڈ عمر اکمل کے پاس ہے۔ شاہد آفریدی 84 میچوں میں 10 بار کھاتہ کھولنے میں ناکام رہے، 8 صفر کے ساتھ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہیں۔
43 میچوں میں صائم ایوب 7 بار صفر، کامران اکمل 58، حفیظ 119 اور بابر اعظم 128 میچوں میں 7 بار آؤٹ ہوئے۔
اسپورٹس رپورٹر عبدالماجد بھٹی کے مطابق، پاکستانی اوپنر صائم ایوب ایک ماہ کے دوران تین مرتبہ صفر پر آؤٹ ہونے والے دنیا کے پہلے بلے باز بن گئے ہیں۔ وہ اپنی گزشتہ پانچ اننگز میں تین بار صفر پر آوٹ ہوئے۔ ان کی حالیہ اننگز کا اسکور: 0، 0، 17، 11 اور 0 رہا۔ 41 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل اننگز کھیلنے کے بعد صائم کی اوسط صرف 20.92 ہے، جب کہ وہ اب تک 18 مرتبہ سنگل ہندسے میں آؤٹ ہو چکے ہیں، جو ان کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ایشیا کپ میں پاکستان کو بھارت کے خلاف میچ میں شکست کا سامنا پڑا تھا۔