ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا میں دو الگ آپریشنز میں سیکیورٹی فورسز نے 31 خارجی جہنم واصل کر دیئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق 13 ستمبر کو خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کے خلاف دو مختلف کارروائیاں کیں جس میں 31 مارے گئے۔ آپریشن خارجی دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔ لکی مروت آپریشن میں 14 جبکہ بنوں میں 17 خوارج انجام کو پہنچے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں سرچ اور کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ پاک فوج نے بھارتی سرپرست دہشت گردی کے خاتمے کا عزم کیا ہے۔ ملک سے دہشت گردی کی جڑیں کاٹنے کیلئے کارروائیاں مزید تیز کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔ دشمن کے ناپاک عزائم کو ہر حال میں ناکام بنایا جائے گا۔