ویب ڈیسک: محکمہ موسمیات نے کراچی، لاہور، اسلام آباد سمیت ملک کے دس بڑے شہروں میں ڈینگی الرٹ جاری کردیا، اس دوران عوام کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے بتایا کہ حالیہ بارشوں اور سیلابی پانی نے ڈینگی مچھر کی افزائش کیلئے سازگار ماحول پیدا کر دیا ہے۔ کراچی، لاہور، اسلام آباد سمیت 10 بڑے شہر اس وائرس کے شدید خطرے سے دوچار ہیں۔
طبی ماہرین نے الرٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ ڈینگی مچھر سورج نکلنے کے بعد اور سورج ڈھلنے سے پہلے سب سے زیادہ متحرک ہوتے ہیں، درجہ حرارت 26 سے 29 ڈگری، نمی 60 فیصد اور بارش 27 ملی میٹر ڈینگی کے پھیلاؤ کیلئے انتہائی موزوں حالات ہیں۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سیلاب زدہ علاقوں میں ٹھہرا ہوا پانی ڈینگی مچھر کی افزائش کیلئے خطرناک ہے، اس لیے شہری انتظامیہ فیومیگیشن اور صفائی کے اقدامات تیز کرے تاکہ وبا پر قابو پایا جا سکے۔