برینڈن ٹیلر نے سچن ٹنڈولکر کا تاریخی ریکارڈ توڑ دیا

برینڈن ٹیلر نے سچن ٹنڈولکر کا تاریخی ریکارڈ توڑ دیا

(ویب ڈیسک): زمبابوے کے تجربہ کار وکٹ کیپر بلے باز برینڈن ٹیلر نے بھارت کے عظیم بلے باز سچن ٹنڈولکر کا دیرینہ تاریخی ریکارڈ توڑتے ہوئے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے طویل کریئر رکھنے والے کھلاڑی کا عالمی اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔

برینڈن ٹیلر منگل کے روز ہرارے اسپورٹس کلب میں آسٹریلیا کے خلاف پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں میدان میں اترے اور اس کے ساتھ ہی وہ مردوں کی ون ڈے  کرکٹ میں تاریخ کا سب سے طویل ترین کریئر مکمل کرنے والے کھلاڑی بن گئے۔

سال 2004 میں ون ڈے ڈیبیو کرنے والے برینڈن ٹیلر کا بین الاقوامی کریئر اب 22 سال اور 148 دن پر محیط ہو چکا ہے، جس کے ساتھ ہی وہ اس فہرست میں سرفہرست آ گئے ہیں۔

بھارتی لیجنڈ سچن ٹنڈولکر کا شاندار ون ڈے کریئر 1989 سے 2012 تک 22 سال اور 91 دن پر محیط رہا تھا، جو اب دوسرے نمبر پر چلا گیا ہے۔

سری لنکا کے سابق کپتان اور اوپنر سنتھ جے سوریا اس فہرست میں تیسرے نمبر پر موجود ہیں، جن کا ون ڈے کریئر 1989 سے 2011 تک 21 سال اور 184 دن جاری رہا۔ جبکہ پاکستان کے لیجنڈری بلے باز جاوید میانداد چوتھے نمبر پر براجمان ہیں، جن کا ون ڈے سفر 1975 سے 1996 تک 20 سال اور 272 دن پر محیط رہا۔

Watch Live Public News