ویب ڈیسک:ضمنی انتخاب کے پیش نظر سندھ حکومت نے عمرکوٹ میں 17 اپریل کو عام تعطیل کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 213 عمرکوٹ میں ضمنی انتخاب کے باعث 17 اپریل کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔ جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ نواب یوسف تالپور، جو کہ 2024ء کے عام انتخابات میں این اے 213 عمرکوٹ سے منتخب ہوئے تھے، رواں برس فروری میں انتقال کر گئے تھے، جس کے بعد نشست خالی ہو گئی تھی۔