(ویب ڈیسک ) مرکزی چیئرمین کسان اتحاد خالد حسین باٹھ کی جانب سے کسان پیکج کو مسترد کر دیا گیا۔
خالد حسین باٹھ کا کہنا ہے کہ کسانوں کو لولی پاپ دے کر معاشی قتل کیا جا رہا ہے،15 ارب روپے کا کسان پیکج کرپشن کا نیا راستہ ہے، حکومت بیوروکریسی کے ذریعے کسانوں کے نام پر کرپشن چاہتی ہے، نجی کمپنیوں کے ذریعے کسانوں کو لوٹا جا رہا ہے، سرکاری ریٹ پر گندم خریدی جائے۔
مرکزی چیئرمین کسان اتحاد کا کہنا ہے کہ گندم کا ریٹ مقرر نہ کرنا کسان دشمن پالیسی کا حصہ ہے،پنجاب کے کسان حکومت کی پالیسیوں سے تنگ آ چکے ہیں، اگر حکومت نے کسانوں کے مطالبات نہ مانے تو اگلا لائحہ عمل جلد دیا جائے گا۔
خالد حسین باٹھ نے کہا کہ پرائیویٹ سیکٹر کو فائدہ دے کر کسان کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے، فل فور سرکاری گوداموں میں گندم کی خریداری کا آغاز کیا جائے، کسان کا استحصال ناقابل برداشت ہو چکا، پیکج واپس لیا جائے، کسان کو ریلیف نہیں دھوکہ دیا جا رہا ہے۔