ویب ڈیسک: شمال مغربی لندن کی 10 سالہ بودھنا شیوانندن نے برطانوی شطرنج چیمپئن شپ 2025 کے فائنل میں 60 سالہ گرینڈ ماسٹر پیٹ ویلز کو ہرا کر کم عمر ترین خاتون کھلاڑی بننے کا اعزاز حاصل کر لیا۔
انٹرنیشنل چیس فیڈریشن کے مطابق شیوانندن نے یہ کارنامہ 10 سال ، 5 ماہ اور 3 دن کی عمر میں انجام دے کر امریکی کھلاڑی کیریسا یپ کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔
اس شاندار کامیابی کے بعد بودھنا کو ویمنز انٹرنیشنل ماسٹر کا اعزاز بھی مل گیا، جو خواتین کے شطرنج میں گرینڈ ماسٹر سے ایک درجہ کم ٹائٹل ہے۔