ویب ڈیسک: ریلوے حکام نے گریڈ 21 اور 20کے دو افسروں کا باہمی تبادلہ کر دیا ہے۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق ان کی نئی تعیناتی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے، جس کے مطابق ایڈیشنل جزل منیجر ریلوے مکینیکل راحت مرزا کو سیکرٹری ریلوے بورڈ لگا دیا ہے۔
سیکرٹری ریلوے بورڈ محمد یوسف کو ایڈیشنل جزل منیجر ریلوے مکینیکل تعینات کر دیا ہے۔