سندھ پولیس میں گریڈ 20 کے افسران کے تقرر و تبادلے

سندھ پولیس میں گریڈ 20 کے افسران کے تقرر و تبادلے

ویب ڈیسک: سندھ پولیس میں گریڈ 20 کے افسران کے تقرر و تبادلے، نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق  غلام اظفر مہیسر ڈی آئی جی سی ٹی ڈی سندھ تعینات کیا گیا، آصف اعجاز شیخ کو ڈی جی سیف سٹیز اتھارٹی کا عارضی چارج دیا گیا ہے۔ 

عثمان غنی صدیقی کو ڈی آئی جی آر آر ایف سندھ تعینات کردیا گیا،  ڈاکٹر فرخ علی ڈی آئی جی ایسٹ تعینات کیا گیا۔ 

شیراز نذیر  کو  ڈی آئی جی اسپیشل برانچ تعینات  کیا گیا جبکہ ذوالفقار علی مہر کو ڈی آئی جی انوسٹی گیشن کراچی رینج کا عارضی چارج دیا گیا ہے۔ 

Watch Live Public News