عید پر خوشخبری! پاکستان ریلوے کا کرایوں میں 20 فیصد رعایت کا اعلان

عید پر خوشخبری! پاکستان ریلوے کا کرایوں میں 20 فیصد رعایت کا اعلان
کیپشن: عید پر خوشخبری! پاکستان ریلوے کا کرایوں میں 20 فیصد رعایت کا اعلان

ویب ڈیسک: پاکستان ریلوے نے عیدالاضحیٰ کے پرمسرت موقع پر مسافروں کو بڑا ریلیف دے دیا۔ ریلویز ہیڈکوارٹرز لاہور سے جاری بیان کے مطابق عید کے پہلے تین دنوں میں کرایوں میں 20 فیصد کمی کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق یہ رعایت تمام ٹرینوں اور کلاسز پر لاگو ہوگی، تاہم صرف کرنٹ بکنگ پر دستیاب ہوگی۔ یعنی اگر آپ آخری وقت پر ٹکٹ خریدتے ہیں تو یہ رعایت حاصل کر سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ یہ سہولت عید اسپیشل ٹرینز پر دستیاب نہیں ہوگی۔

ریلوے حکام کے مطابق یہ فیصلہ وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر ریلوے کی ہدایات پر کیا گیا ہے، تاکہ عوام کو عید کے موقع پر زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کی جا سکے۔

پاکستان ریلوے کی جانب سے یہ اقدام مسافروں کے لیے ایک خوشگوار تحفہ ہے، جو نہ صرف سفر کو آسان بنائے گا بلکہ عوامی ریلیف کا عملی ثبوت بھی ہے۔

Watch Live Public News