ویب ڈیسک:ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزیشکیان کی جانب سے پاکستان میں تباہ کن سیلابوں سے تباہ کاری پر تعزیتی پیغام، ایرانی صدر نے اس مشکل گھڑی میں ہر طرح کے تعاون، امداد اور ریلیف کی فراہم کی پیشکش بھی کی۔
ترجمان ایرانی سفارتخانہ اسلام آباد نے اپنے بیان میں بتایا کہ ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزیشکیان نے اپنا تعزیتی پیغام سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بھی جاری کیا, ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزیشکیان نے پاکستانی حکومت اور عوام سے مختلف علاقوں میں آنے والے المناک سیلابوں پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔
ڈاکٹر مسعود پزیشکیان نے تباہ کن سیلابوں میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے دلی تعزیت اور اظہار ہمدردی کیا, ایرانی صدر نےپیشکش کی کہ ایران اس مشکل گھڑی میں ہر طرح کے تعاون، امداد اور ریلیف فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔
