ویب ڈیسک: کراچی میں تھانہ اتحاد ٹاؤن پولیس کی کارروائی، مغوی لڑکی 24 گھنٹے میں بازیاب، نامزد ملزم کو گرفتار کرلیا۔
انویسٹی گیشن ٹیم نے کیماڑی میں کارروائی کی، پولیس کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزم کی شناخت داؤد اسلم ولد اسلم کے نام سے ہوئی، مغوی لڑکی مسمات نشاء انتھونی دختر انتھونی ہے۔
مقدمہ الزام نمبر 349/25 بجرم دفعہ 365-B درج کیا گیا تھا،پولیس نے جدید تکنیکی ذرائع استعمال کرتے ہوئے لڑکی کو بازیاب کرایا۔