(ویب ڈیسک ) الیکشن کمیشن نے این اے 265 سے مولانا فضل الرحمان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
قومی اسمبلی کے بلوچستان سے 5 کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری کردیے گئے ہیں۔جاری نوٹیفکیشن کے مطابق این اے 265 پشین سے مولانا فضل الرحمان کامیاب ہوگئے ہیں ۔این اے 260 چاغی سے جے یو آئی کے محمد عثمان بادینی اور این اے 261 قلات سے جے یو آئی کےعبد الغفور حیدری بھی کامیاب ہوگئے ہیں۔
این اے 262 کوئٹہ سے آزاد امیدوار عادل رضا باذئی نے کامیابی حاصل کی ہے جبکہ این اے 264 کوئٹہ سے پیپلز پارٹی کے جمال رئیسانی بھی کامیاب قرار دیے گئے ہیں۔