پاکستانی پاسپورٹ کی عالمی درجہ بندی میں بہتری، 32 ممالک تک ویزہ فری رسائی

پاکستانی پاسپورٹ کی عالمی درجہ بندی میں بہتری، 32 ممالک تک ویزہ فری رسائی
کیپشن: پاکستانی پاسپورٹ کی عالمی درجہ بندی میں بہتری، 32 ممالک تک ویزہ فری رسائی

ویب ڈیسک: فروری 2026 کےہینلے پاسپورٹ انڈیکس کے مطابق پاکستانی پاسپورٹ کی عالمی درجہ بندی میں بہتری آئی ہے۔ پاکستان ایک درجے ترقی کے بعد 98ویں سے 97ویں نمبر پر آ گیا، جبکہ گزشتہ سال یہ 103ویں پوزیشن پر تھایعنی ایک سال میں 6 درجے بہتری۔

 کتنے ممالک تک رسائی؟

اب پاکستانی شہری 32 ممالک میں ویزا فری، ویزا آن ارائیول یا ای ٹی اے کے ذریعے سفر کر سکتے ہیں۔

 11 ممالک ویزا فری

بارباڈوس، کوک آئی لینڈز، ڈومینیکا، ہیٹی، مائیکرونیشیا، مونٹسیراٹ، روانڈا، سینٹ ونسنٹ اینڈ گریناڈائنز، ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو، وانواتو اور گیمبیا۔ ان ممالک میں جانے کیلئے پہلے سے ویزا لینے کی ضرورت نہیں۔

 18 ممالک ویزا آن ارائیول

برونڈی، کمبوڈیا، کیپ ورڈے، کومورو آئی لینڈز، جبوتی، گنی بساؤ، مڈغاسکر، مالدیپ، موزمبیق، نیپال، نیو، پالاؤ آئی لینڈز، قطر، ساموا، سینیگال، سیرا لیون، تیمور لیستے اور تووالو۔ان ممالک کے ایئرپورٹ پہنچنے پر ویزا جاری کیا جاتا ہے۔

 3 ممالک ای ٹی اے (الیکٹرانک ٹریول آتھورائزیشن)

کینیا، سیچلس اور سری لنکا کیلئے سفر سے قبل آن لائن الیکٹرانک ٹریول آتھورائزیشن ضروری ہے۔

 طاقتور ترین پاسپورٹ

2026 کی درجہ بندی میں سنگاپور سرفہرست ہے جسے 192 ممالک تک رسائی حاصل ہے۔ اس کے بعد جاپان اور جنوبی کوریا (187)، جبکہ سوئیڈن اور متحدہ عرب امارات (186) کے ساتھ نمایاں ممالک میں شامل ہیں۔

پاکستانی پاسپورٹ کی رینکنگ میں بہتری کو سفارتی کوششوں کا نتیجہ قرار دیا جا رہا ہے، جس سے شہریوں کی بین الاقوامی سفری سہولت میں اضافہ ہوا ہے۔

Watch Live Public News