ویب ڈیسک: ارکان قومی وصوبائی اسمبلی اورسینیٹرزکےگوشوارے جمع کرانے کے معاملے میں نئی پیشرفت سامنے آگئی۔
ذرائع کے مطابق گوشوارے نہ جمع کرانے والے 119 عوامی نمائندوں کی رکنیت معطل کردی گئی۔گوشوارےجمع کرانےتک ارکان اسمبلی اورسینیٹرزکسی کارروائی میں حصہ نہیں لےسکیں گے۔
ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق اگرکسی رکن نےگوشواروں میں غلط معلومات فراہم کیں توکارروائی ہوگی۔سینیٹ سے دو اراکین کی رکنیت معطل کردی گئی۔
یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے سالانہ گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ پندرہ جنوری مقرر کی تھی۔