ویب ڈیسک؛ تارکین وطن کے حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیم واکنگ بارڈرز نے کہا ہے کہ مغربی افریقہ سے کشتی کے ذریعے اسپین پہنچنے کی کوشش کرنے والے کی کشتی ڈوب گئی ہے۔
برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق کشتی میں 44 پاکستانیوں سمیت 65 تارکین وطن سوار تھے، تارکین وطن کی کشتی ماریطانیہ سے اسپین جا رہی تھی۔
سی ای او واکنگ بارڈرز نے تصدیق کی کہ ڈوبنے والوں میں سے 44 افراد کا تعلق پاکستان سے تھا۔
تازہ ترین اطلاعات کے مطابق تارکینِ وطن کو مراکو کی سمندری حدود میں مبینہ طور پر بیدردی سے قتل کر دیا گیا ، 65تارکین وطن کشتی میں سوار تھے۔ مبینہ طور پر 45اموات کی تصدیق کر دی گئی۔
حادثے میں زندہ بچ جانےوالے نوجوانوں نے آنکھوں دیکھا حال بتا دیا،مبینہ طور پر جاں بحق ہونیوالوں میں 12 نوجوان گجرات کے رہائشی ہیں، جاں بحق ہونیوالے نوجوان چار ماہ قبل یورپ کے لیے روانہ ہوئے تھے۔