ویب ڈیسک: سرائےعالمگیر میں 5 سالہ ننھی زہرا کا زیادتی کے بعد قتل کیس کا ڈراپ سین ، قاتل بے نقاب ہوگیا۔
ایس ایچ او شیراز شاہ کے مطابق سرائے عالمگیر کی 5سالہ زہرا کیساتھ زیادتی کرنیوالے ملزم ندیم جٹ کی ڈی این اے رپورٹ پازیٹو آگئی ، ملزم ندیم جٹ 5 سالہ مقتولہ زہرا کی گلی کا رہائشی ہے، ملزم ندیم جٹ دو کمسن بچوں ایک بیٹی اور بیٹے کا باپ ہے ۔
زیادتی قتل کیس میں گرفتار ملزم ہیڈ رسول کے ایک کالج میں بطور مالی ہے، 10 روز بعد ڈی این اے رپورٹ آنے پر مشکوک سمجھ کر زیر حراست ملزم کی گرفتاری ڈالی گئی۔
ایس ایچ او کا کہنا تھا کہ قبل ازیں میڈیکل رپورٹ میں زیادتی ، بدفعلی کی تصدیق ہو ئی تھی ،چہرے ، کمر اور جسم کے مختلف حصوں پرتشدد کے نشانات بھی میڈیکل رپورٹ میں سامنے آئے۔
سرائے عالمگیر پولیس نے کیس میں5 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا تھا ، گاؤں کھوہار میں11 رو قبل کمسن زہرا جنید کو اغواء زیادتی کے بعد قتل کر کے بوری میں بند دیا گیا تھا۔
ایس ایچ او شیراز شاہ کا کہنا تھا کہ ملزم نے بچی کو اغوا کے بعد ہوس کا نشانہ بناکر بوری بند لاش 25/30 فٹ اونچائی سے پھینک دی تھی ، مقتولہ کے والد جنید کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔