الیکشن کمیشن کا سالانہ گوشوارے جمع نہ کرانے والوں کی رکنیت معطل کردی

الیکشن کمیشن کا سالانہ گوشوارے جمع نہ کرانے والوں کی رکنیت معطل کردی
کیپشن: الیکشن کمیشن کا سالانہ گوشوارے جمع نہ کرانے والوں کی رکنیت معطل کردی

ویب ڈیسک: الیکشن کمیشن کا اہم فیصلہ ، سالانہ گوشوارے جمع نہ کرانے والوں کی رکنیت معطل کردی ۔

تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی اسمبلی رکنیت معطل کردی گئی۔ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی صادق افتخار اور ارشد وہرا کی رکنیت بھی معطل کردی گئی۔
 پیپلز پارٹی کے عبد الحکیم بلوچ ، پیر امیر علی شاہ جیلانی نے بھی گوشوارے جمع نہیں کرائے ۔عبد الحکیم بلوچ اور پیر میر علی شاہ جیلانی کی رکنیت بھی معطل کردی گئی۔ 

سندھ اسمبلی کے 33 ارکان کی رکنیت معطل کردی گئی۔ صوبائی وزیر سعید غنی ، جام خان شورو کی رکنیت معطل کردی گئی۔ 

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن بھی رکنیت معطل ہونے والوں میں شامل ہیں۔

مخصوص نشستوں پر 5 خواتین کی رکنیت بھی معطل کردی گئی۔دوسینیٹرز کاظم علی شاہ اورسیف للہ دھاریجو شامل ہیں۔

ارکان قومی اسمبلی میں حکیم بلوچ،  پیر امیر علی شاہ جیلانی،  میر عامر علی خان مگسی بھی شامل ہیں۔

Watch Live Public News