(ویب ڈیسک ) ماڑی انرجیز کے ذیلی ادارے اسکائے لمیٹڈ نے اپنا پہلا کلاؤڈ اور مصنوعی ذہانت کا پلیٹ فارم لانچ کر دیا۔
ماڑی انرجیز نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو خط میں آگاہ کر دیا۔خط میں کہا گیا ہے کہ ڈیجیٹل پلیٹ فارم اسلام آباد کے قریب کیپیٹل اسمارٹ سٹی۔کی سیلیکان ویلی میں ہے،اسکائے لمیٹڈ نے ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا آغاز اپنے ذیلی ادارے ماڑی ٹیکنالوجیز کے ذریعے کیا، اسکائے 47 کلاؤڈ کا مقصد حکومت اور نجی شعبے کو محفوظ ڈیجیٹل خدمات کی فراہمی ہے۔
ماڑی انرجیز کا کہنا ہے کہ ڈیجیٹل پلیٹ فارم سے عالمی معیارات سے ہم آہنگ ہو گا۔