اداکارہ حمیرا اصغر کی موت: مالی بحران اور تنہائی کا انکشاف

اداکارہ حمیرا اصغر کی موت: مالی بحران اور تنہائی کا انکشاف
کیپشن: اداکارہ حمیرا اصغر کی موت: مالی بحران اور تنہائی کا انکشاف

ویب ڈیسک: اداکارہ حمیرا اصغر کی پراسرار موت کی تفتیش میں نئے حقائق سامنے آئے ہیں، جنہوں نے اس معاملے کو مزید گمبھیر بنا دیا ہے۔

تحقیقاتی ٹیم کے مطابق اداکارہ کے فلیٹ سے تین موبائل فونز اور ایک ٹیبلٹ برآمد کیے گئے ہیں، جنہیں قبضے میں لے کر مکمل ڈیٹا کا تجزیہ کیا گیا۔ تفتیش سے معلوم ہوا ہے کہ حمیرا اصغر زندگی کے آخری دنوں میں شدید مالی مشکلات کا شکار تھیں۔

افسران کا کہنا ہے کہ اداکارہ کا موبائل فون آخری بار 7 اکتوبر 2024 کو شام 5 بجے تک استعمال ہوا، اور اسی دن انہوں نے 14 افراد سے رابطے کی کوشش کی، لیکن کسی کے ساتھ براہِ راست بات چیت نہیں ہو سکی۔ اس بنیاد پر تفتیشی ٹیم نے قیاس ظاہر کیا ہے کہ اسی دن ان کی موت واقع ہوئی۔

اداکارہ کے فلیٹ سے ایک ڈائری اور کچھ اہم دستاویزات بھی ملی ہیں۔ مزید تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ حمیرا اصغر کے نام پر تین موبائل سمز رجسٹرڈ تھیں، جو تینوں ان کے فونز میں موجود تھیں۔ ان میں سے دو موبائل فونز بغیر پاسورڈ کے تھے، جو تفتیش میں معاون ثابت ہوئے۔

موت کا پتہ کیسے چلا؟
یاد رہے کہ حمیرا اصغر کی لاش 8 جولائی 2025 کو اتحاد کمرشل کے ایک فلیٹ سے اس وقت ملی جب کرایہ ادا نہ کیے جانے پر مالک مکان نے عدالت سے رجوع کیا۔ عدالتی بیلف کے فلیٹ پہنچنے اور دروازہ نہ کھولنے پر جب زبردستی دروازہ توڑا گیا تو اداکارہ کی لاش انتہائی خراب حالت میں برآمد ہوئی۔

ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق لاش ڈی کمپوزیشن کے آخری مرحلے میں تھی، جس سے اندازہ لگایا گیا ہے کہ موت کو تقریباً 8 سے 10 ماہ گزر چکے ہیں۔

Watch Live Public News