مہاراشٹرا کےنائب وزیر اعلیٰ کی مودی سرکار پر کڑی تنقید، پُلوں کےٹوٹنے پر سوال اٹھا دیے

مہاراشٹرا کےنائب وزیر اعلیٰ کی مودی سرکار پر کڑی تنقید، پُلوں کےٹوٹنے پر سوال اٹھا دیے
کیپشن: مہاراشٹرا کےنائب وزیر اعلیٰ کی مودی سرکار پر کڑی تنقید، پُلوں کےٹوٹنے پر سوال اٹھا دیے

ویب ڈیسک: پُلوں، سڑکوں اور عمارتوں کے گرنے کے مسلسل واقعات، مودی سرکار کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے،تیسری بڑی معیشت کی دعویدار مودی سرکار صرف دعووں تک ہی محدود ہے۔ مودی سرکار کو "تیسری بڑی معیشت" بننے کے کھوکھلے دعوے پر کڑی تنقید کا سامنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مہاراشٹرا کے نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار کا یہ بیان، مون سون کے دوران سڑکوں کے دھنسنے اور پُلوں کے ٹوٹنے کی غیر معمولی تعداد میں اضافے کے بعد آیا۔

مہاراشٹرا کے نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار  نے کہا کہ ہندوستان تیسری بڑی معیشت بن گیا ہے مگر عمارتوں اور پُلوں کے گرنے کا ذمہ دار کون ہے؟ جب ملک میں پل گر رہے ہوں، سڑکیں بیٹھ رہی ہوں اور لوگ مر رہے ہوں تو اس ترقی کا کیا فائدہ؟ 

اجیت پوار نے مودی سرکار سے سوال کیا کہ پُل گرنے اور سڑکیں زمین بوس ہونے جیسے سانحات کا ذمہ دار کون ہے؟۔

دی وائر کی رپورٹ کے مطابق ایک دن قبل مودی نے کہا کہ بھارت تیزی سے دنیا کی تیسری بڑی معیشت بننے جا رہا ہے۔تیسری بڑی معیشت بننے کے بیان پر مبصرین نے مودی کو آڑے ہاتھوں لیا۔

کئی مبصرین نے سوال اٹھایا کہ "جی ڈی پی میں اضافہ ملک میں عدم مساوات اور بنیادی سہولیات کی کمی کو نہیں چھپا سکتا"۔

دی وائر کی رپورٹ کے مطابق حال ہی میں 10 جولائی کو گروگرام میں بارش کے بعد سڑک دھنس جانے کے بعد ٹرک گڑھے میں جا گرا،9 جولائی کو وڈودرا میں مہیساگر ندی پر پل گرنے سے 20 افراد ہلاک ہو گئے،راجھستان کے جھنجھنو ضلع میں این ایچ 52 سے جڑنے والی سڑک کٹلی ندی میں بہہ گئی،4 جولائی کو 250 کروڑ کی لاگت سے بننے والے ممبئی فلائی اوور پر چند دن بعد ہی گڑھے بن گئے۔

دی وائر کی رپورٹ کے مطابق 15 جون کو پونے کی اندریانی ندی پر پل گرنے سے چار افراد جاں بحق ہو گئے،اڑیسہ کے سمبل پور ضلع میں 60 کروڑ کا فلائی اوور صرف دو ماہ سے بھی کم عرصے میں منہدم ہو گیا، مودی سرکار کی نااہلی کی وجہ سے عام شہریوں کی زندگی خطرے میں پڑ چکی ہے۔

اجیت پوار نے کہاکہ پرانے پلوں کے بارے میں برطانوی کمپنیاں خبردار کر چکی ہیں کہ وہ قابل استعمال نہیں رہے،کچھ پلوں نے 100 سال مکمل کر لیے ہیں اور انہیں اب گاڑیوں کے استعمال کے لیے نہیں چلایا جانا چاہیے۔

مودی سرکار پر اتحادیوں کی تنقید سے ظاہر ہوتا ہے کہ ملک کی ترقی کے دعوے حقیقت کے برعکس ہیں۔

Watch Live Public News