(ویب ڈیسک ) فرانس کی جانب سے لاعلاج بیماریوں میں مبتلا بالغ افراد کو موت کا حق دینے کا بل منظور کرلیا گیا۔
فرانس کی قومی اسمبلی نے ایک ایسے بل کی حتمی منظوری دی ہے جس کے تحت لاعلاج بیماریوں میں مبتلا بالغ افراد کو اپنی زندگی کے خاتمے کیلئے مہلک دوا حاصل کرنے کی اجازت دی جائے گی۔
اس بل کی منظوری کے بعد اب قانون کے مطابق سخت شرائط پوری ہونے کی صورت میں درخواست دینے والے شخص کو جان لیوا دوا فراہم کی جا سکے گی۔
اگر مریض خود دوا استعمال کرنے کے قابل ہو تو وہ اسے خود استعمال کرے گا،ورنہ ڈاکٹر یا نرس اسے یہ دوا دیں گے۔
فرانسیسی قانون کے مطابق اس سہولت سے صرف وہ بالغ افراد جو فرانس کے شہری یا قانونی رہائشی فائدہ اٹھا سکیں گے۔ جبکہ انکی کیفیت جان لیوا اور لاعلاج بیماری کے ایسے مرحلے میں ہوں جو انتہائی سنگین یا لاعلاج اور آخری مرحلے تک پہنچ چکا ہو۔